اردو

urdu

ETV Bharat / city

بانڈی پورہ: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر145 افراد پر جرمانہ - ضلع انتظامیہ

پولیس کے مطابق کووڈ 19 کے رہنما خطوط / قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم کو ضلع بھر میں جاری رکھی جائےگی، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ لوگ حکومت کی طرف سے کووڈ-19 وبائی امراض کی روک تھام کے لئے تصور کردہ ایس او پیز / ہدایات پر عمل پیرا ہوں۔

Bandipora police Challaned 145 persons,collected Rupees 20200 fine & Seized
Bandipora police Challaned 145 persons,collected Rupees 20200 fine & Seized

By

Published : May 16, 2021, 7:42 AM IST

جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ پولیس نے کووڈ 19 لاک ڈاؤن/ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 145 افراد پر جرمانہ عائد کیا اور 04 گاڑیاں سیز کی۔

بانڈی پورہ پولیس نے کووڈ 19 وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھتے ہوئے ہفتے کو 145 افراد کا چالان کیا اور 20200 روپے جرمانہ وصول کیا۔ اس کے علاوہ 04 گاڑیاں بھی لاک ڈاؤن آرڈرز کی خلاف ورزی پر سیز کی۔

پولیس کے مطابق کووڈ 19 کے رہنما خطوط / قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم کو ضلع بھر میں جاری رکھا جائےگا، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ لوگ حکومت کی طرف سے کووڈ-19 وبائی امراض کی روک تھام کے لئے تصور کردہ ایس او پیز / ہدایات پر عمل پیرا ہوں۔

اس موقع پر عام لوگوں سے ایک بار پھر درخواست کی گئی ہے کہ وہ غیرضروری کام نہ کریں اور سب کی حفاظت کے لئے حکومت کے ایس او پیز / گائیڈ لائنز پر عمل کرتے ہوئے پولیس اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ کورونا وائرس کو روکنے کےلیےتعاون کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details