اردو

urdu

ETV Bharat / city

بانڈی پورہ: سڑکوں کی ابتر حالت سے راہگیر پریشان - گاڑی ہو یا پیدل

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہاں اندرونی سڑکیں پہلے ہی خستہ حالی کی شکار ہیں جن کی کافی عرصے سے کوئی مرمت نہیں کی گئی ہے۔

bad-condition-of-roads-in-naidkhai-bandipora
بانڈی پورہ: سڑکوں کی ابتر حالت سے راہگیر پریشان

By

Published : Dec 9, 2020, 3:32 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نائدکھے علاقے میں سڑکوں کی ابتر حالت سے راہگیروں اور دکانداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بانڈی پورہ: سڑکوں کی ابتر حالت سے راہگیر پریشان

نائدکھے سوناواری گاؤں کی سڑکیں زیر آب ہیں، جب سے بارش ہوئی ہے تب سے پانی کے نکاسی کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں، جس کی وجہ سے سڑکوں کی حالت بہت خراب ہوگئی ہے۔

اس علاقے میں جگہ جگہ بڑے اور گہرے گڈھے ہوگئے ہیں جن میں اکثر پانی جمع ہوجاتا ہے۔ نتیجۃً یہاں سے گاڑی ہو یا پیدل دونوں صورتوں میں آنا جانا دشوار ہو گیا ہے۔

مذکورہ علاقے میں سڑکوں کی حالت پہلے سے ہی ابتر تھی تاہم پچھلی دفعہ ہوئی بارش کے سبب وہ مزید خراب ہوگئی ہیں اور جگہ جگہ جو گڈھے ہیں ان میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کا چلنا پھرنا دشوار ہوگیا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہاں اندرونی سڑکیں پہلے ہی خستہ حالی کی شکار ہیں جن کی کافی عرصے سے کوئی مرمت نہیں کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے بھی کئی دفعہ اعلیٰ حکام تک اس بات کو پہنچایا لیکن کسی نے بھی اس پر غور کرنے کی زحمت نہیں کی۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے جتنا جلد ہوسکے کام شروع کیا جانا چاہئے وگرنہ مستقبل قریب میں پھر انہیں از حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details