اردو

urdu

ETV Bharat / city

فوجی اہلکاروں کا قابل ستائش اقدام

سیلاب کی وجہ سے شاہراہ کو شدید نقصان پہنچا جس کی وجہ سے لوگوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور بچے اسکول جانے سے بھی قاصر ہیں۔ فصلیں تباہ و برباد ہوگئی ہیں۔

فوجیوں کے قابل ستائش اقدام

By

Published : Jul 28, 2019, 7:46 PM IST

بانڈی پورہ میں بادل پھٹنے سے علاقے ہدبل، اہم شریف اور پنار میں سیلاب جیسی صورت صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔
سنروانی میں قائم فوج نے اہم شریف، ہدبل اور پانار میں لوگوں کی مدد کے لیے سامنے آئی ۔ امدادی کاموں کے دوران انہوں نے لوگوں سے گفتہ شنید کر کے سیلاب سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا۔
فوجی اہلکاروں نے مکانوں اور سڑکوں سے سیلابی ملبہ کو صاف کیا اس کے علاوہ لوگوں میں غذائی اجناس اور صاف پانی بھی مہیا کرایا۔

فوجیوں کے قابل ستائش اقدام
فوجیوں نے طبی جانچ اور مفت ادویات بھی تقسیم کیے۔ جس سے مقامی لوگوں نے فوج کے اس اقدام کی کافی ستائش کی۔ اہم شریف اور ہدبل کی سڑکوں کو سیلاب کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا جس سے پوری بستی کے زمینی رابطے سے منقطع ہوگئی ہیں۔ ضلع انتظامیہ کے افسران کا کہنا ہے کہ ہدبل، اہم شریف اور پانار علاقوں میں ہوئے نقصنات کا تخمینہ لگانے کے لیے ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں اور رپورٹ مکمل ہونے کے بعد ہی معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details