اینٹی کرپشن بیورو نے بانڈی پورہ کے ارن میں واقع بلاک ڈیولپمنٹ آفس میں چھاپہ مارا، جس میں ایک ملازم اور ایک ٹھیکیدار جو کہ ملازم کا معاونت کار ہے کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھ گرفتار کرلیا۔ Anti Corruption Bureau raids Block Office Aran
ٹیکنکل اسسٹنٹ شوکت احمد لون اور ایک معاونت کار عرفان یوسف بٹ کو اٹھارہ ہزار روپے بطور رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھ گرفتار کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ان افراد نے ایک مقامی ٹھیکیدار سے بل کو اجراء کرنے کے عوض بیس ہزار روپے کا مطالبہ کیا تھا تاہم ٹھیکیدار نے اینٹی کرپشن بیورو سے اس کی شکایت کی تھی جس کے بعد گزشتہ چار روس سے بیورو نے ان ملازمین پر نظر رکھی تھی اور جال بچھاکر بلاک ڈیولپمنٹ افس میں انہیں رنگے ہاتھوں رشوت کی رقم حاصل کرتے ہوئے دبوچ لیا۔