جموں کشمیر پیپلز مومنٹ کے نائب صدر ایڈوکیٹ سید اقبال طاہر نے ضلع اننت ناگ کے لال چوک میں فاونٹین کی جگہ پر انتظامیہ کی جانب سے کُلاک ٹاور نصب کرنے کی فیصلہ کی نقتہ چینی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لال چوک پر قائم فاونٹین خستہ حالی کا شکار ہے۔ فاونٹین میں پانی کے فوارے بھی کام نہیں کر رہے ہیں وہیں جگہ کی تنگی کے سبب مذکورہ مقام پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکاوٹیں حائل ہو رہی تھیں تاہم انتظامیہ نے مذکورہ فاونٹین کو منہدم کرنے کا فیصلہ کیا جس کا وہ خیر مقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ میونسپل انتظامیہ نے ایک قرار دار پاس کیا ہے جس میں مذکورہ جگہ پر کُلاک ٹاور نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جو یہاں کی تہذیب و ثقافت کو اجاگر کرنے کے بجائے انگریزوں کے دور کی عکاسی کرتا ہے۔ جو قابل مذمت ہے