اردو

urdu

ETV Bharat / city

بانڈی پورہ: ہونہار بلقیس افضل نے غربت میں نام پیدا کیا - گھریلو مصروفیات کے سبب دن میں وقت نہیں ملتا تھا

بلقیس افضل بنیادی سہولیات سے محروم ہونے کے باوجود اپنی محنت اور لگن سے میٹرک امتحان میں 409 نمبرات حاصل کر کے اپنے علاقے کا نام روشن کیا ہے-

بلقیس افضل
بلقیس افضل

By

Published : Mar 2, 2021, 1:51 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کا ایک انتہائی دور افتادہ گاؤں ذالپورہ جو تعلیم و ترقی کے لحاظ سے کافی پسماندہ علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔

اس گاؤں میں اگرچہ میٹرک امتحان میں متعدد طلبا نے امتیازی نمبرات کے ساتھ کامیابی حاصل کی ہے، تاہم ایک انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی طالبہ بلقیس افضل کی کامیابی تمام لوگوں کے لئے باعث فخر ثابت ہوئی۔

بلقیس ایک ایسی ہونہار طالبہ ہے جو ماں کے سائے سے محروم ہونے کی وجہ سے گھریلو کام بھی کرتی ہیں اور اسی توازن کے ساتھ تعلیم بھی حاصل کر رہی ہیں۔ ماں کے انتقال کے بعد بلقیس کو اپنے گھر کا سارا کام خود کرنا پڑتا ہے۔ اس کے باوجود انہوں نے محنت اور لگن کے ساتھ میٹرک امتحان میں 409 نمبرات حاصل کرکے اپنے علاقے کا نام روشن کیا ہے-

بلقیس افضل

بلقیس نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے پاس آن لائن کلاس کرنے کے لئے کوئی موبائل فون دستیاب نہیں تھا اور نہ ہی کوئی دیگر سہولیات میسر تھی۔ گھریلو مصروفیات کے سبب دن میں وقت نہیں ملتا تھا بلکہ وہ رات کے اوقات میں ہی اکثر پڑھائی کرتی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ بجلی کی عدم دستیابی کے دوران شمع جلایا پڑھائی کی کیا کرتی تھیں۔

بلقیس کی کامیابی سے ان کے دوست، رشتہ دار اور دیگر احباب کے علاوہ اساتذہ بھی کافی خوش ہیں اور فخر محسوس کررہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ اتنی مشکلات کے باوجود بلقیس کو ملنے والی کامیابی دیگر کامیاب طلبا کی کامیابی سے منفرد ہے۔

علاقے کے ایک معزز شہری غلام محمد کلاں نے بتایا کہ بلقیس نے پورے گاؤں کا نام روشن کیا ہے اور وہ ان کی اس کامیابی کے لئے ان کے اساتذہ کے کافی شکر گزار ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بلقیس جس سرکاری اسکول میں زیر تعلیم تھیں وہاں بنیادی سہولیات کے فقدان کے علاوہ اسٹاف بھی کم ہیں اور تعلیمی سہولیات کا بھی فقدان ہے لیکن اس سب کے باوجود اس مرتبہ بچوں نے کافی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جو قابل تحسین ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عموماً جب تعلیمی میعاد کی بات آتی ہے تو سہولیات اور ٹیکنالوجی کو مدنظر رکھا جاتا ہے تاہم بلقیس کے پاس نہ تو اسمارٹ فون تھا اور نہ ہیں غربت و افلاس کی وجہ سے وہ سہولیات میسر تھیں، اس کے باوجود جس طرح وہ کامیابی سے وہ ہمکنار ہوئی ہیں، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ جب کسی چیز کو حاصل کرنے کے لئے محنت اور لگن سے انسان آگے بڑھے تو زندگی کے تمام دیگر مسائل و مشکلات کی رکاوٹوں کو شکست دی جاسکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details