امان شوکت آر جے انٹرنیشنل کرنچ میں پہلی جماعت میں زیر تعلیم ہے اور گزشتہ 2 برس سے مسلسل کراٹے کی مشق کررہے ہیں۔
ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے امان شوکت نے کہا کہ وہ کِک بکنسگ چیمپئن تجمل اسلام کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئے۔
کراٹے چیمپیئن شپ کے سب سے کم عمر کھلاڑی سے ملیئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ اس چیمپیئن شپ میں جیت حاصل کریں گے۔
امان کے والد شوکت احمد نے کہا کہ وہ پُرامید ہیں کہ امان دہلی کے بین الاقوامی اِنڈور اسٹیڈیم میں ہونے والی نویں، ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں بہتر کھیل کا مظاہرہ کر کے وادی کشمیر کا نام روشن کریں گے۔
بتا دیں رواں ماہ 26 اپریل سے یہ چیمپئن شپ دارالحکومت دہلی میں منعقد ہو گی اور اس چیمپئن شپ میں ضلع کے چار طلباء لے رہے ہیں اور امان ان میں سے سب سے کم عمر ہیں۔
اگر امان وہاں اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو وہاں سے انہیں دوسرے ملکوں میں بھی کراٹے کھیلنے کا موقع فراہم کیا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ضلع بانڈی پورہ کے کلوسہ علاقے سے تعلق رکھنے والی تجمل اسلام نے کِک بکنسگ چیمپئن شپ میں تمغہ اپنے نام کیا ہے۔