اردو

urdu

ETV Bharat / city

بانڈی پورہ : بورڈ امتحانات کے تئیں جائزہ میٹنگ طلب - آئندہ بورڈ اور اسکول کے امتحانات

اے ڈی سی نے آنے والے بورڈ اسکول امتحانات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ طلب کی ۔

بانڈی پورہ : بورڈ امتحانات کے تئیں جائزہ میٹنگ طلب
بانڈی پورہ : بورڈ امتحانات کے تئیں جائزہ میٹنگ طلب

By

Published : Nov 9, 2020, 7:21 PM IST

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ظہور احمد میر نے انتظامیہ کی جانب سے آئندہ بورڈ اور اسکول کے امتحانات کو باآسانی انعقاد کے لئے رکھے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔



اجلاس میں چیف ایجوکیشن آفیسر بانڈی پورہ اور ضلع کے دیگر اعلی عہدیدار شریک ہوئے۔ اجلاس میں انتظامیہ کی جانب سے امتحان کے باآسانی انعقاد کے لئے رکھے گئے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اس موقع پر اے ڈی سی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ حرارتی انتظامات، پینے کے صاف پانی، بیٹھنے کا مناسب انتظام وغیرہ سمیت فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے تمام طلبہ کی ماسک کا استعمال اور تھرمل چیک اپ سمیت کووڈ 19 سے متعلقہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

میر نے افسروں کو ہدایت کی کہ وہ جے کے بوس، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، اسکول اتھارٹیز اور ضلع انتظامیہ کے مابین قریبی ہم آہنگی کو برقرار رکھیں تاکہ امتحان کے احاطے میں بیرونی مداخلت کو روکنے کے لئے نگرانی کا ایک موثر نظام وضع کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details