بانڈی پورہ:شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سنبل میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی سے وابستہ درجنوں کارکنوں نے اس حصہ لیا- اس ریلی کے دوران عام لوگوں کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی- شمالی کشمیر میں عام آدمی پارٹی کے کنوینر عاشق ڈار کی سربراہی میں یہ ریلی منعقد ہوئی اور ان کے ہمراہ اس ریلی میں ضلع بانڈی پورہ کے صدر بھی موجود تھے۔ Aam Aadmi Party Held a Rally at Sumbal
ریلی کے دوران اپنے خطاب میں کئی مقررین نے لوگوں سے عام آدمی پارٹی سے جڑنے کی دعوت دی اور انہیں اس بات کا وعدہ کیا گیا کہ اگر مستقبل میں عام آدمی جموں و کشمیر میں ابھر کر سامنے آتی ہے تو دہلی کی طرز پر یہاں بھی تعلیم، بجلی، پانی، سڑکیں، طبی وسائل کو بہتر بنانے کے علاوہ نوجوانوں کو روزگار اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کوشش کی جائے گی-