بانڈی پورہ:شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 4 سالہ کمسن بچے کی موت ہوگئی۔Minor Died in Bandipora Road Accident
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے حاجن علاقے میں ایک آٹو جس میں دودھ کی کین بھری ہوئی تھی، نے کمسن بچے کو ٹکر مار دی تھی جس میں بچہ شدید زخمی ہوا۔ بچے کو نازک حالت میں فوراً نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا بچے کی شناخت حارث ولد مشتاق احمد حرہ ساکن پرے محلہ حاجن کے طور پر ہوئی ہے۔