مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں یوتھ کانگریس کی جانب سے کسان بل پر مرکزی حکومت کے خلاف مشعل روشن کر کے احتجاج کیا گیا۔
اورنگ آباد: یوتھ کانگریس نے نکالا مشعل جلوس
زراعتی اصلاحات سے متعلق بل کی ایوان سے منظوری کی مخالفت میں کانگریس کارکنان نے احتجاج کیا اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
Aurangabad
اورنگ آباد شہر کے کرانتی چوک علاقے میں یوتھ کانگریس نے مشعل روشن کر کے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا، یوتھ کانگریس کے کارکنان کا کہنا ہے کہ کسانوں سے متعلق بل مرکزی حکومت نے منظور کیا ہے جس سے کسانوں کو نقصان ہوگا، یوتھ کانگریس کے حامیوں نے کسان بل کو لے مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور انتباہ دیا کہ اگر مرکزی حکومت نے کسانوں کا بل واپس نہیں لیا تو آئندہ دنوں میں ریاست بھر میں حکومت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔