اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن حدود میں کورونا کے متاثرہ مریضوں میں بڑے پیمانے پر بلیک فنگس کی علامات پائی جارہی ہیں، کارپوریشن کے شعبہ ہیلتھ کی انچارج ڈاکٹر نیتا پاڈلکر کا کہنا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر میں اورنگ آباد شہر میں بلیک فنگس سے ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، اس کے ٹیکے کی قلت کا بھی سامنا ہے۔
اورنگ آباد میں بلیک فنگس کے مریضوں کی تعداد میں تشویش ناک اضافہ - Aurangabad Municipal Corporation
ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں میں کورونا وبا کے بعد اب بلیک فنگس سے حالات تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں۔ دن بدن بلیک فنگس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ دوسری لہر میں کورونا کے ایک سو سے زائد مریض بلیک فنگس سے ہلاک ہو گئے ہیں اورنگ آباد میں بلیک فنگس کے انجکشن کی قلت محسوس کی جا رہی ہے۔
اورنگ آباد میں بلیک فنگس کے مریضوں کی تعداد میں تشویش ناک اضافہ
بلیک فنگس کے مریضوں کو جو انجکشن چاہیے وہ انجکشن ضلع کلکٹر کی نگرانی میں فراہم کیا جارہا ہے ۔ ڈاکٹر نیتا پاڈلکر کے مطابق زیادہ تر ایسے کورونا کے مریض جنھیں ڈائی بٹس بھی ہو وہ بلیک فنگس کا شکار ہورہے ہیں۔