ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں ویڈیو کان کمپنی میں کام کرنے والے سیکڑوں ملازمین پچھلے ایک سو پچاس دنوں سے امپلائمنٹ آفس کے باہر دھرنا دے کر احتجاج کر رہے ہیں۔
ان لوگوں کا دعوی ہے کہ انہیں پچھلے 17 مہینوں سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔ جس کی وجہ سے وہ پچھلے پانچ مہینوں سے احتجاج کر رہے ہیں ان لوگوں کا کہنا ہے کہ کمپنی کی طرف سے ان کو کوئی پوچھنے نہیں آرہا ہے اور نہ ہی حکومت کی طرف سے، جس کے بعد ان لوگوں نے اورنگ آباد کے کرانتی چوک سے ڈویژنل کمشنر آفس تک ریلی نکالی۔
ان لوگوں نے ریلی میں دھوت برادران کے خلاف اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ ویڈیو کان کے مالک پر پولیس کارروائی کرکے انہیں گرفتار کیا جائے۔