خبروں کے مطابق ویڈیو کان کمپنی کے سینکڑوں ملازمین کو گذشتہ 17 ماہ سے تنخواہ نہیں ملنے کی وجہ سے ملازمین ہڑتال پر ہیں، اور اپنے تنخواہ کا مسلسل مطالبہ کررہے ہیں۔
ویڈیو کان کمپنی کے خلاف ملازمین کی ہڑتال - گذشتہ 17 ماہ سے تنخواہ نہیں
ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ویڈیوکان کمپنی کے ملازمین گذشتہ پانچ مہینوں سے تنخواہ نہ ملنے کے خلاف ہڑتال پر ہیں۔
ملازمین کا کہنا ہے وہ لوگ حکومت اور انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے بچوں سمیت ضلع کلکٹر آفس پہنچ کر مظاہرہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ویڈیوکان کمپنی کے ان ملازمین کو گذشتہ سترہ مہینوں سے تنخواہیں نہیں مل پائی ہیں۔
ہڑتالی ملازمین کا تعلق آٹو کار میسرس سے ہے، جو کہ ویڈیو کان کمپنی کی سب یونٹ ہے، ہڑتال کرنے والے ملازمین کے مطابق کمپنی اگر ان کی تنخواہ جاری کردیں اور کام پر لے لیں تو وہ اپنی ہڑتال ختم کرسکتے ہیں۔ لیکن یہ معاملہ اتنی آسانی سے سلجھتا نظر نہیں آرہا ہے'۔