ایک طرف ملک بھر میں ہزاروں افراد اور تنظیمیں این آر سی اور سی اے اے کی مخالفت و حمایت کر رہی ہیں۔
وہی ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں ایک شخص خود کو زنجیروں سے جکڑ کر ضلع کلکٹر آفس کے سامنے خاموشی سے این آر سی اور سی اے اے کے خلاف احتجاج کررہا ہے۔
خود کو زنجیروں سےجکڑ 'کالے قانون' کی مخالفت کرتا شخص اسکا کہنا ہے کہ جب تک حکومت سی اے اے کو واپس نہیں لیتی ہے، وہ روزانہ صبح 8 سے 12 بجے تک اورنگ آباد ضلع کلکٹر آفس کے سامنے اسی طرح احتجاج کرتا رہے گا۔
مزید پڑھیں: وہائٹ ہاؤس کے پاس سکیورٹی میں اضافہ
اس شخص کا کہنا ہے کہ جس طرح ہمارے آباؤاجداد نے ملک کی آزادی کے لئے تحریک چلائی تھی اور ملک کو آزاد کرایا تھا، اسی طرح آنے والی نسل بھی ملک کی آزادی کے لیے یہ اقدامات کرے۔