اردو

urdu

ETV Bharat / city

کورونا وائرس: علماء کرام کا ایک اہم اجلاس - ضلع اورنگ آباد میں کووڈ 19 کی روک تھام

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کووڈ 19 کی روک تھام کیلئے علماء کرام کا ایک اہم اجلاس رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کے گھر پر منعقد ہوا۔

ulema-meeting-with-mp-imtiyaz-jalil-in-aurngabad
علماء کرام کا ایک اہم اجلاس رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کے گھر پر منعقد

By

Published : Mar 23, 2020, 11:08 PM IST

Updated : Mar 23, 2020, 11:59 PM IST

واضح رہے کہ ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے بڑھتے اثر کو کم کرنے کی غرض سے آج حکومت مہاراشٹرا نے پوری ریاست میں 31 مارچ تک کرفیو نافذ کیا ہے۔لہذا اس ضمن میں علماء کرام کی ایک اہم میٹنگ رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کی رہائش گاہ پر رکھی گئی جہاں موجودہ حالات کا جائزہ لیا گیا اور وبائی امراض کی روک تھام کے لیے مساجد میں نمازیں اور دیگر عبادات سے متعلق کچھ اہم فیصلے کیے گئے۔

کورونا وائرس: علماء کرام کا ایک اہم اجلاس

اس میٹنگ میں ایم پی امتیاز جلیل کے علاوہ اورنگ آباد کے مشہور علماء کرام و دانشور طبقہ موجود تھا اس مشاورتی نشست میں کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تفصیلی غور وفکر کی گئی۔

اس موقع پر علماء کرام نے متفقہ فیصلہ کیا کہ تمام مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر پانچ وقت نمازوں کے لیے اذان دی جائینگی اور نماز باجماعت بھی پابندی سے ادا کی جائیگی البتہ ائمہ مساجد میں قرآت میں اختصار سے کام لیں گے۔

اسی طرح مصلیان اکرام سے پر خلوص اپیل کی گئی ہے کہ وہ سنت و نوافل اپنے مکانات پر ادا کریں اور گھر سے ہی وضو کرکے مسجد پہنچے فرض نماز ادا کرکے فورا اپنے گھر کا رخ کرے معمر افراد اور بچوں کو مساجد میں نہ لائے مسجد کمیٹیوں کے ذمہ داران مساجد کی صاف صفائی کا خاص دھیان دے اسی طرح تمام محلہ جات کے ذمہ داران اپنے اپنے محلوں کے غرباء ضرورت مند مزدور پیشہ افراد کا خاص خیال رکھے

Last Updated : Mar 23, 2020, 11:59 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details