ریاست مہاراشٹر اورنگ آباد میں غیر قانونی طریقہ سے خطرناک ہتھیار لیکر گھومنے والے دوملز مین کو اورنگ آباد چکل تھانہ پولیس نے گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے ایک دیسی پستول اور زنده کارتوس سمیت تیز دھار چاقو بھی برآ مد کیا ہے۔
پولیس کے مطابق چکل تھانہ پولس اسٹیشن کے اسسٹنٹ انسپکٹر مہیش آندھڑے کو ایک مخبر نے اطلاع دی کہ دو نوجوان موٹر سائیکل پر بیڑ سے چھیتے گاؤں کے جھالٹہ پھاٹہ راستے سے اورنگ آباد کی جانب آرہا ہے، ان دونوں نوجوانوں کے پاس پستول کارتوس اور تیز دھار ہتھیار ہیں۔
مخبر کی اطلاع پر مہیش آندھڑے اپنے معاونین کے ہمراہ جھالٹہ پھاٹہ روانہ ہوئے اور پھانٹے پر واقع کووڈ ٹیسٹنگ پوائنٹ کی پولیس کومستعد رہنے کی ہدایت دی، پوائنٹ پر موجود ملازمین نے راستے پر بریگیڈ لگا کر راستہ سیل کر دیا اور ہر آنے جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ شروع کردی اس دوران انسپکٹر آندھڑے اور ان کی ٹیم نے مخبر کے بتائے ہوئے افراد پر نگاہ رکھی۔