اردو

urdu

ETV Bharat / city

اورنگ آباد میں اصلاح معاشرہ اجلاس - Aurangabad News

اجلاس میں خدمت خلق کے ذریعے معاشرتی بگاڑ کو دور کرنے اور ایک مثالی معاشرہ تشکیل دینے کا بیڑہ اٹھایا گیا۔

Training program
معاشرہ کا اجلاس

By

Published : Dec 19, 2020, 8:46 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں آل انڈیا پیام انسانیت اور اصلاح معاشرہ کمیٹی کی پہل سے اصلاح معاشرہ اجلاس ہوا، اس اجلاس میں خدمت خلق کے ذریعے معاشرتی بگاڑ کو دور کرنے اور ایک مثالی معاشرہ تشکیل دینے کا بیڑہ اٹھایا گیا۔ اجلاس میں اکابرین ملت نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

معاشرہ کا اجلاس


کورونا وبا نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا ہے معاشرے میں انتشار کی کیفیت ہے، بے روزگاری، معاشی تنگی اور گھریلو مسائل بڑھ گئے ہیں، جس کی وجہ سے گھر ٹوٹ رہے ہیں، تلخیاں بڑھ رہی ہیں۔ نتیجے میں نوجوان کی جرائم کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے نازک حالات میں شہر کے اکابرین نے آگے بڑھ کر معاشرے کو سدھارنے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔ ایک اجلاس میں خواتین نے بھی شرکت کی اور معاشرتی بگاڑ کے اسباب پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر خالصہ دل کا دوسرا دستہ سنگھو بارڈر کے لیے روانہ

آل انڈیا پیام انسانیت فورم اور اصلاح معاشرہ کمیٹی کے تحت ہوئے اس اجلاس میں معاشرتی بگاڑ کو دور کرنے اور خدمت خلق کے ذریعے لوگوں کی اصلاح کا بیڑہ اٹھایا گیا۔ اس موقع پر قدیم شہر کے تین پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں دس سے زیادہ محلہ جاتی کمیٹیاں تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اس اجلاس میں مثالی معاشرے کی تشکیل کو یقینی بنانے کے لیے فلاحی میدان میں سرگرم تمام تنظیموں، اداروں اور مختلف شعبہ جات میں سرگرم افراد کو جوڑنے اور ان کی مدد سے مسائل کو حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں شہر کے اکابرین کثیر تعداد میں موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details