مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں واقع ایشیاء کے سب سے بڑے قبرستان میں چوری کا معاملے سامنے آیا ہے۔
مالیگاؤں میں مشرقی اقبال روڈ پر واقع بڑے قبرستان میں شہر کے بزرگان دین کی قبریں ہیں۔ نیاپورا کے سماجی کارکن محمد ادریس کے مطابق بڑا قبرستان حمیدیہ مسجد میں 3 دسمبر کی شب نامعلوم چور الیکٹرک پول، فیوز اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگیا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق بڑا قبرستان کے شمالی حصے میں ایک مخصوص جگہ پر گولیاں اور دیگر نشیلی اشیاء بھی ملی ہے۔
مالیگاؤں: بڑا قبرستان میں چوری - مہاراشٹر کے مالیگاؤں
مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں ایشیاء کا سب سے بڑا قبرستان ہے۔
Malegaon
مذکورہ معاملے کو مدنظر رکھتے ہوئے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ قبرستان انتظامیہ کو قبرستان میں کسی چوکیدار کا انتظام کرنا چاہئے اور وارڈ کے کارپوریٹر کو اپنے فنڈ سے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرانا چاہئے تاکہ جائے عبرت پر کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعات رونما نہ ہو اور ہر چھوٹی بڑی چیزوں پر نظر رکھی جا سکے۔