اردو

urdu

ETV Bharat / city

Temporary Relief To Labor Colony Residents:لیبر کالونی کے ساکنان کو سپریم کورٹ سے وقتی راحت - etv bharat urdu

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد کی لیبر کالونی کو انہدام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،جس کی وجہ سے وہاں کے ساکنان کو بےگھر ہونے کا خدشہ ہے۔ لیبر کالونی کے ساکنان کو سپریم کورٹ سے وقتی راحت مِل گئی ہےسپریم کورٹ نے تیس اپریل تک انہدامی کارروائی پرروک لگائی ہے ایڈوکیٹ اسما شیخ کا دعوی ہیکہ لیبر کالونی میں انہدامی کارروائی کے لیے لینڈ ایکویزیشن ایکٹ کی پاسداری نہیں کی جارہی ہے۔Temporary Relief To Labor Colony Residents

لیبر کالونی کے ساکنان کو سپریم کورٹ سے وقتی راحت
لیبر کالونی کے ساکنان کو سپریم کورٹ سے وقتی راحت

By

Published : Mar 24, 2022, 4:20 PM IST

اورنگ آباد میں سرکاری ملازمین کی رہائش گاہ لیبر کالونی کے ساکنان کو سپریم کورٹ سے وقتی طور پر راحت ملی ہے ، اس بات کی جانکاری ایڈوکیٹ اسما شیخ نے دی ان کا کہنا ہیکہ لیبر کالونی کے معاملے میں انھوں نے ساکنان کی جانب سے سپریم کورٹ میں ایس ایل پی داخل کی جس کی بنا پر عدالت عظمی کے فاضل ججوں نے سنوائی کرتے ہوئے تیس اپریل تک لیبر کالونی میں کسی بھی طرح کی انہدامی کارروائی پر روک لگادی ہے۔

لیبر کالونی کے ساکنان کو سپریم کورٹ سے وقتی راحت

مزید پڑھیں:Occupancy Issue in Aurangabad: اورنگ آباد کے لیبر کالونی میں قبضہ جات معاملہ پر افراتفری

ایڈوکیٹ اسما شیخ کا دعوی ہیکہ لیبر کالونی میں انہدامی کارروائی کے لیے لینڈ ایکویزیشن ایکٹ کی پاسداری نہیں کی جارہی ہے اور جلد ہی وہ اس پورے معاملے سے میڈیا کو واقف کروائیں گی، واضح رہے ضلع کلکٹر نے لیبر کالونی پر بلڈوزر چلانے کی ناکام کوشش کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details