دنوں پارٹیوں کی تکرار کے درمیان بی جے پی کے ڈپٹی میئر وجے اوتاڑے نے اپنے عہدے سے استعفی بھی دیدیا۔
اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن، بی جے پی شیو سینا آمنے سامنے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی جنرل باڈی میٹنگ میں شیو سینا اور بی جے پی کارپوریٹرز کا اختلاف کھل کر سامنے آیا۔ جنرل باڈی میٹنگ میں نئے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے کو تہنیت پیش کرنے کی قرار داد ہنگامے کی وجہ بنی۔
ہنگامہ اتنا بڑھا کہ بی جے پی کے ڈپٹی میئر وجئے اوتاڑے نے ڈپٹی میئر کے عہدے سے اپنا استعفی پیش کیا، کارپویشن میں بجٹ کی میٹنگ کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔
شیو سینا نے بی جے پی کے اس قدم کو کھسیانی بلی کھمبا نوچے سے تعبیر کیا جبکہ ایم آئی ایم نے بی جے پی کی جانب سے اورنگ آباد میونسیپل کے نام کی تبدیلی کی تجویز پر بی جے پی کی مذمت کی۔ ایم آئی ایم لیڈر ناصر صدیقی کا کہناہیکہ' ترقیاتی کاموں میں ناکام فرقہ پرست پارٹیاں ایک بار پھر فرقہ پرستی کا کارڈ کھیلنے کے فراق میں ہے۔
اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کو اب چند مہینے باقی ہیں اور سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں تیز ہوچکی ہے، جس کا نظارہ میونسپل کارپوریشن میں دیکھنے کو ملا لیکن مذکوہ میٹنگ میں تناؤ سے یہ بات واضح ہوگئی کہ سیاسی نمائندے عوامی مسائل کے تعلق سے کتنے سنجیدہ ہیں؟