اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع دولت آباد ریلوے اسٹیشن سے حادثہ آج صبح پیش آیا۔ جس میں مال کے آٹھ ٹرالی پٹری سے اتر گئی۔ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوئی ہے Railway container trolley derailed at Daulatabad on the outskirts of Aurangabad۔
اورنگ آباد کے دولت آباد میں مال کی آٹھ ٹرالی پٹری سے اتر گئی یہ حادثہ دولت آباد ریلوے اسٹیشن کے کچھ ہی دور پر صبح تقریباً 7 بجے پیش آیا۔ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے لیکن متعدی ٹرینوں پر اس کا اثر ہوا ہے۔ حادثے کی جانکاری کرنے کے بعد جائے حادثہ پر مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اورنگ آباد محکمہ ریلوے کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔