ریاست مہاراشٹر کے احمد نگر سنگم نیر شہر کا یہ سمنا پور گاؤں ہے۔جہاں وڈا پاؤ کے لیے لائن لگی ہوتی ہے اور یہ روزانہ کا معمول ہے۔ سمنا پور راستے سے گزرنے والا ہر شخص اس دکان سے وڈا پاؤ Vada Pav ضرور خریدتا ہے۔
کچھ تو ایسے بھی لوگ ہے جو محض وڈا پاؤ کے لیے سینکڑوں میل کا سفر کرکے یہاں آتے ہیں۔ وڈا پاؤ دکان کے مالک کو ہر کوئی چاچا کہہ کر مخاطب کرتا ہے۔ہم نے اس کاروبار کی مقبولیت کا راز جاننا چاہا تو لوگوں کا ردعمل کچھ یوں تھا۔