واٹر اسکیم کی منسوخی کے خلاف احتجاج - اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن
اورنگ آباد میں پائلٹ پروجیکٹ کے تحت سولہ سو اسّی کروڑ کی واٹر اسکیم کو ریاستی حکومت نے منسوخ کر دیا ہے۔ ریاستی حکومت کے اس اقدام کے خلاف بی جے پی کے کارپوریٹرز نے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے گیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔
واٹر اسکیم کی منسوخی کے خلاف احتجاج
یہ دھرنا گھنٹوں تک چلا۔ اس دوران بی جے پی کے کارپوریٹز نے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور ریاستی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ بی جے پی لیڈران کا الزام ہے کہ ریاستی حکومت عوامی فلاحی اسکیموں کو بھی سیاسی عینک سے دیکھ رہی ہے، اسی لیے شہریان کو پانی سے محروم کیا جا رہا ہے۔ بی جے پی نے فوری واٹر اسکیم پر عمل آوری کا مطالبہ کیا ہے۔