اردو

urdu

ETV Bharat / city

ناکہ بندی کے دوران دھاردار ہتھیار ضبط - aurangabad

ضابطہ اخلاق کی نفاذ کے دوران اورنگ آباد دیہی پولیس نے کومبنگ آپریشن اور ناکہ بندی کی جس میں پولیس نے تلوار، پستول اور متعدد اقسام کے دھاردار ہتھیار ضبط کیے۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Mar 31, 2019, 5:26 AM IST

اورنگ آباد کی گرامین پولیس نے پارلیمانی انتخابات کے مد نظر شہر کے ہر علاقے میں ناکہ بندی جا رہی کی ہے۔

پولیس ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق ناکہ بندی اور کمبینگ آپریشن کے دوران گرا مین پولیس نے ارمس ایکٹ کے تحت پنچ کیس درج کیے ہیں۔

ناکہ بندی کے دوران دھاردار ہتھیار ضبط

اِن میں پانچ تلواریں، ایک گپتی، ایک کوکری، دو چاقو، ایک کویتہ، بندوق اور دو گولیاں پولیس نے برآمد کی ہے۔

اورنگ آباد ضلع میں اب تک تین کومبنگ آپریشن کیے گئے ہیں جس میں ستر سے زیادہ وانٹڈ مجرموں کو پولیس نے اپنی حراست میں لیا ہے۔
کاروائی میں دیہی پولیس نے 3لاکھ 78 ہزار روپیہ کا کیش بر آمد کیا اور ساتھ ہی 6 لاکھ روپے کی دارو بھی اس کمبانگہ آپریشن میں پکڑی ضبط کیا ہے۔

ایس پی نے بتایا کہ ویجاپور میں ایک لاکھ روپے اور سیلوڑ تحصیل میں 28 لاکھ 78 ہزار روپے سیز کیے گئے ہیں۔
آئندہ عام انتخابات کے پیش نظر دیہی پولیس پوری طرح مستعد ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details