جمعہ کی مناسبت سے شہر کی مساجد میں نماز جمعہ کا اہتمام تو کیا گیا لیکن مساجد کے ذمہ داروں کا کہنا ہیکہ کورونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدامات پہلے سے ہی کرلیے گئے تھے۔
جمعہ کی نماز میں نمازیوں کی تعداد میں کمی - نماز جمعہ کا اہتمام تو کیا گیا
ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں مساجد انتظامیہ نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر مصلیان سے احتیاط برتنے کا مشورہ دیاتھا۔

'نماز جمعہ میں مصلیان کی تعداد میں کمی'
ویڈیو
بزرگوں اور بچوں کو مساجد میں آنے سے منع کیا گیا تھا مصلیان کو گھروں سے باوضو مسجد پہنچنے کی تاکید کی گئی تھی، اس بات کا بھی خیال رکھا گیا کہ بھیڑ زیادہ دیر تک جمع نہ رہے اس لیے نماز مختصرانداز میں ادا کی گئی۔ نماز کے بعد خصوصی طور پر وبا سے نجات کے لیے اجتماعی دعائیں کی گئی۔
جامع مسجد میں بھی حکومت کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کرنے اور بغیر ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا گیا۔