اردو

urdu

ETV Bharat / city

اورنگ آباد: خستہ حال سڑک سے لوگ پریشان

جعفر گیٹ مونڈا علاقے میں گزشتہ کئی برسوں سے سڑک کا تعمیری کام نہیں کرایا گیا ہے، جس سے حادثات کا خطرہ بنا ہوا ہے۔

People
People

By

Published : Aug 10, 2020, 3:05 PM IST

اورنگ آباد کے جعفر گیٹ مونڈا علاقے میں پچھلے کئی سالوں سے سڑک کا کام نہیں ہوا جس کے باعث راستے میں بڑے بڑے گڑھے پڑ چکے ہیں اور اس سے آئے دن اس علاقے میں حادثات رونما ہو رہے ہیں اور لوگوں کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔

اورنگ آباد: خستہ حال سڑک سے لوگ پریشان

واضح رہے کہ مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں واقع جعفر گیٹ مونڈا علاقے میں پچھلے ایک دہائی سے سڑک کا کام نہیں ہوا ہے، جس سے علاقے میں حادثات ہو رہے ہیں۔

اس علاقے میں کاروبار کرنے والوں اور مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ اس راستے سے کئی سیاسی رہنما اور سرکاری افسران آتے جاتے ہیں لیکن وہ لوگ بھی اس راستے کی طرف توجہ نہیں دے رہے ہیں۔

حادثے کو دعوت دیتی سڑک

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن ایک جانب پی سی سی سڑک تعمیر کا کام کر رہا ہے لیکن جن راستوں میں بڑے بڑے گڑھے بن چکے ہیں ان راستوں کو نظر انداز کر رہا ہے۔

مونڈا علاقے میں کاروبار کرنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلے کورونا وائرس کی وجہ سے وہ پریشان تھے لیکن بارش کے بعد علاقے میں پانی بھر جاتا ہے اور سڑک پر بھی کئی سارے بڑے گڑھے بن چکے ہیں جس کی وجہ سے کوئی انکی دکانوں سے مال خرید نے نہیں آرہا ہے۔
اس علاقے میں مال بردار گاڑی چلانے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ راستوں میں بہت گڑھے ہیں۔ اس کی وجہ سے وہ حادثات کا شکار ہو رہے ہیں۔ ساتھ ہی ان راستوں میں گڑھے ہونے کی وجہ سے گاڑی بھی بار بار خراب ہوتی ہے جس سے ان پر مالی بوجھ پڑتا ہے اور کا فائدہ ختم ہو جاتا ہے۔

خستہ حال سڑک۔۔۔۔

جعفر گیٹ کے مقامی باشندوں کا الزام ہے کہ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن سڑک تعمیر کے نام پر محض گڈھوں کو بھر دیتا ہے لیکن بارش کے ساتھ ہی سڑک دوبارہ گڑھے میں تبدیل ہو جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details