مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں فرقہ وارانہ کشیدگی کی افواہوں کو لے کر اورنگ آباد میں ایک امن کانفرنس منعقد ہوئی۔
اس کانفرنس میں پولیس کمشنر چرنجیوی پرساد نے شہریوں سے امن وامان کی برقراری کی اپیل کی۔ اس موقع پر شہریوں نے پچھلے دو برس میں پولیس کی کارکردگی کی ستائش کی اور اس بات کا یقین دلایا کہ ہر حال میں شہر کو پُرامن رکھنے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔
اورنگ آباد کے گندھرو ہال میں منعقد اس اجلاس میں پہلی بار ایسا ہوا کہ ڈائس پر بیٹھے افراد سامنے موجود شہریوں کی تجاویز سن رہے تھے۔ تجاویز سننے والوں میں پولیس کمشنر چرنجیوی پرساد بھی شامل تھے۔