اردو

urdu

ETV Bharat / city

Asaduddin Owaisi on Reservation: اویسی کا مسلمانوں کو پسماندگی کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کا مطالبہ - ای ٹی وی بھارت اردو

کُل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسدالدین اویسی (Asaduddin Owaisi) کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو ان کی پسماندگی کی بنیاد پر ریزرویشن ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ان کے حقوں اور انصاف کے لئے تحریک چلائی جائیگی۔

اسد اویسی
اسد اویسی

By

Published : Nov 19, 2021, 4:10 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں کُل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہاراشٹرا کے مسلمانوں کو ان کی پسماندگی کی بنیاد پر ریزرویشن (Asaduddin Owaisi Demands Reservation) ملنا چاہیئے۔ ایم آئی ایم سربراہ نے کہا کہ مسلمانوں کو ان کا حق دلانے کے لیے ریاستی سطح پر مہم بھی چلائی جائے گی۔

اسد اویسی

انہوں نے مزید کہا کہ مہاراشٹر کا مسلمان ہر لحاظ سے پچھڑا ہوا ہے، انصاف کا تقاضہ یہ ہے کہ مسلمانوں کو ان کی پسماندگی کی بنیاد پر ریزرویشن دیا جائے۔

اورنگ آباد کے ہوٹل راما انٹر نیشنل میں میڈیا نمائندوں سے بات کر تے ہوئے اسد الدین اویسی نے کہا کہ جب اس معاملہ پر عدالت کا فیصلہ آگیا ہے تو پھر حکومت کیوں ٹال مٹول کررہی ہے، ایک بل لا کر اس مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:ایم آئی ایم صدر اویسی دو روزہ دورے پر اورنگ آباد پہنچے

انہوں نے اعداد وشمار کی بنیاد پر کہا کہ ریاست میں مسلمانوں کی حالت قابل رحم ہے۔ اور وقت کا تقاضہ ہے کہ انھیں ان کا حق ملنا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details