اورنگ آباد میں آخر کورونا ویکسین کا انتظار ختم ہوگیا۔ اورنگ آباد ڈویژن کے لیے 64500 کورونا ویکسین بھیجی گئی ہیں جو کولڈ کنٹینرز کے ذریعے پونے کے سیرم انسٹی ٹیوٹ سے اورنگ آباد کے سیڈکو علاقے میں قائم صحت مرکز پر پہنچ چکی ہے۔ ویکسین پہنچنے کے بعد انہیں مختلف گاڑیوں میں دوسرے شہروں میں بھیجا جارہا ہے۔
ٹیکہ کاری کا پہلا مرحلہ ہفتہ کے روز سے مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں شروع کیا جائے گا۔ اس کے لیے ہر ضلع میں انتظام مکمل کر لیا گیا ہے۔
خبروں کے مطابق اورنگ آباد ضلع میں ٹیکہ کاری کے لیے تمام تر تیاریاں پوری کرلی گئیں ہیں اور اس بات کا خیال رکھا جارہا ہے کہ ٹیکہ کاری کے دوران کسی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو۔
اورنگ آباد پہنچی کورونا ویکسین - اورنگ آباد کے سیڈکو علاقے میں واقع
مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں اب کورونا ویکسین کا انتظار ختم ہوگیا ہے۔ شہر میں ہفتہ کے روز سے کورونا کی ٹیکہ کاری کا پہلا مرحلہ شروع ہوگا۔ اس مرحلے میں طبی خدمات انجام دینے والے تقریباً 64500 لوگوں کو ٹیکہ لگایا جائے گا۔
Over 64,000 vaccine doses reach Aurangabad
اورنگ آباد ضلع کلیکٹر سنیل چوہان نے کہاکہ پہلے مرحلے میں ایسے فرنٹ لائن واریئرز کو ٹیکہ لگایا جائے گا جنہوں نے کووین ایپ پر اپنا رجسٹریشن کروایا ہے۔
انتظامات کے تعلق سے اورنگ آباد ضلع کلکٹر ڈاکٹر سنیل چوہان نے کہا ہے کہ کورونا کی ویکسین کو دو سے آٹھ درجہ حرارت پر ہی کولڈ اسٹوریج میں رکھا جا رہا ہے۔'