اردو

urdu

ETV Bharat / city

'وسیم رضوی کا قرآن پر اعتراض نا قابل معافی جرم' - etv news

قرآنی آیات پر وسیم رضوی کے اعتراض اور سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کو نا قابل معافی جرم قراردیتے ہوئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے معزز ممبر مولانا محفوظ الرحمن نے کہا کہ 'قرآن مجید اللہ تعالی کی نازل کردہ کتاب ہے، اس میں کسی بھی ترمیم و تبدیلی کی گنجائش نہیں ہے۔ وسیم رضوی نے اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے ایک ناکام کوشش کی ہے۔'

'وسیم رضوی کا قرآن پر اعتراض نا قابل معافی جرم'
'وسیم رضوی کا قرآن پر اعتراض نا قابل معافی جرم'

By

Published : Mar 15, 2021, 4:10 PM IST

قرآن کریم کی آیات کے حوالے سے سپریم کورٹ جانے والے وسیم رضوی کے تعلق سے مسلمانوں میں زبردست ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ اشتعال انگیز بیانات اور انعامات کے اعلانات ہو رہے ہیں۔ وہیں، آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ نے اس معاملے پر مسلمانوں سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ بورڈ کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ 'مناسب وقت پر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، اس کا فیصلہ بھی بورڈ کے اکابرین کریں گے۔'

'وسیم رضوی کا قرآن پر اعتراض نا قابل معافی جرم'


اس تعلق سے مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن مولانا محفوظ الرحمن فاروقی نے کہا کہ 'قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی جانب سے نازل کردہ کتاب ہے۔ اس میں کسی بھی قسم کی ترمیم و تبدیلی کی گنجائش نہیں ہے۔ وسیم رضوی نے اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے ایک ناکام کوشش کی ہے۔ تمام اہل ایمان اس کی سخت مذمت کرتے ہیں اور متفقہ طور پر یہ بیان جاری کرتے ہیں کہ وسیم رضوی کا اسلام اور مسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ شیعہ علماء نے بھی وسیم رضوی کو اسلام سے خارج قرار دیا ہے۔' اس پورے معاملے پر ای ٹی و ی بھارت کے نمائندہ نے بورڈ کے معزز رکن مولانا محفوظ الرحمن فاروقی سے بات چیت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details