اردو

urdu

ETV Bharat / city

اورنگ آباد میں کورونا کے سبب نوزائدہ بچی کی ماں کا انتقال - ویلی اسپتال کی خبر

شہر اورنگ آباد کے کٹک گیٹ کے علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک 30 سالہ خاتون کو گزشتہ ماہ کی 28 تاریخ کو زچگی کے لیے ویلی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، لیکن زچگی کے سات دن بعد ہی کورونا کی وجہ سے ایک نوزائیدہ بچی اپنی ماں سے محروم ہوگئی۔

Mother of a newborn girl dies due to corona in Aurangabad
اورنگ آباد میں کورونا کے سبب نوزائدہ بچی کی ماں کا انتقال

By

Published : Jun 5, 2020, 4:46 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں کورونا کی وجہ سے ایک نوزائیدہ بچی سات دن میں ہی اپنی ماں سے محروم ہوگئی۔ 28 مئی کو کورونا مثبت خاتون نے ویلی اسپتال میں ایک پیاری بچی کو جنم دی تھی۔

کٹک گیٹ کے علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک 30 سالہ خاتون کو گزشتہ ماہ کی 28 تاریخ کو زچگی کے لیے ویلی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔اور بچی کی پیدائش کے بعد 29مئی کو خاتون کی کورونا رپورٹ مثبت آنے کے سبب بچی کو ماں سے الگ وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا۔

گزشتہ تین دن سے اس عورت کی صحت خراب ہو رہی تھی جس کی وجہ سے خاتون کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی۔ ڈاکٹروں نے اسے بچانے کی پوری کوشش کی لیکن 4 جون کو اس خاتون کی موت واقع ہوگئی۔

ویلی اسپتال کے عہدیداروں نے بتایا کہ نوزائیدہ بچی کی پہلی رپورٹ منفی تھی اور بچی کی دوبارہ جانچ پڑتال کی گئی ہے۔ جلد ہی یہ بھی رپورٹ موصول ہوگی، اب تک 22 کورونا مثبت خواتین کو ویلی ہسپتال میں کامیابی کے ساتھ زچگی کرایا جاچکا ہے۔لیکن اورنگ آباد میں کسی خاتون کے مرنے کا یہ پہلا واقعہ تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details