اردو

urdu

ETV Bharat / city

Minority NGOs: اورنگ آباد میں مائناریٹی این جی اوز کی دو روزہ کانفرنس - Maulana Azad College

مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں موجود مولانا آزاد کالج میں مائناریٹی این جی اورز Minority NGOs کی دو روزہ کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں مسلمانوں کے درمیان اتحاد، مسائل حل کرنے و ہمہ جہت ترقی کے موضوع پر مقررین نے باتیں رکھیں۔

Minority NGOs: A two-day conference of minority NGOs was held in Aurangabad
Minority NGOs: A two-day conference of minority NGOs was held in Aurangabad

By

Published : Nov 24, 2021, 9:45 AM IST

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں مائناریٹی این جی اوز Minority NGOs کی تیسری دو روزہ کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ایک سو پچاس سے زائد فلاحی تنظیموں نے شرکت کی اور اقلیتوں کے مسائل حل کرنے و ہمہ جہت ترقی کے لیے اتحاد کو وقت کی ضرورت قرار دیا گیا۔

ویڈیو دیکھیے

مہاراشٹر مائناریٹی این جی اوز Minority NGOs کو ایک پلیٹ فارم پر لانے اور ان کے اتحاد سے اقلیتی طبقے کے مسائل کو حل کرنے کے مقصد سے اورنگ آباد میں ایک دو روزہ مائناریٹی این جی اوز سمینار ہوا۔ مولانا آزاد کالج میں ہوئے اس سمینار میں دیڑھ سو سے زائد این جی اوز کے نمائندوں اور ماہرین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریاست اور مرکز کی اقلیتوں کے حوالے سے اسکیمیں اور ان اسکیموں سے اپنے طبقے کو کیسے فائدہ پنچایا جاسکتا ہے، کن میدانوں میں سب سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے، اور کیسے مسلمانوں کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے، اس پر مدلل انداز میں غور وخوض کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

اے آئی ایم آئی ایم رکن پارلیمان امتیاز جلیل MP Imtiaz Jaleel نے کہا کہ باہمی اتحاد وقت کا تقاضہ ہے اس کے بغیر کسی بھی میدان میں ترقی و فلاح ناممکن ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details