پٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ایم آئی ایم مہاراشٹر یونٹ کی طرف سے انوکھا احتجاج کیا گیا۔ ایم آئی ایم کے کارکنان نے گھڑ سواری کرکے مودی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کی۔ شہر کے تین مختلف علاقوں سے بائیک اور سائیکل ریلیوں کی شکل میں ڈیویژنل کمشنر آفس کے روبرو ،دھرنے دیئے گئے۔
اورنگ آباد: پٹرول، ڈیزل کی آسمان چھوتی قیمتوں کے خلاف ایم آئی ایم کا احتجاج
ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں پٹرول ، ڈیزل کی آسمان چھوتی قیمتوں کے خلاف ایم آئی ایم نے مظاہرہ کیا۔ مجلس کے کارکنوں نے گھوڑے کی سواری کر کے مودی حکومت کی اقتصادی پالیسی کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا۔
ایم آئی ایم کا احتجاج
اس موقع پر ایم آئی ایم لیڈروں نے مودی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی۔ ایم پی امتیاز جلیل نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ لاک ڈاؤن سے نڈھال عوام پر مہنگائی کی مار سے بلیک میل کررہی ہے۔ ایم آئی ایم لیڈروں کا کہنا ہے کہ عوامی مفادات کے حق میں ان کی لڑائی جاری رہے گی۔