ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں تعلقہ میں واقع ڈنڈوری پولیس اہلکار اور فوڈ اینڈ ڈرگ آفیسر نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے سینٹیڈ سپاری، بغیر لیبل اور غیر تصدیق شدہ پاوڈر ضبط کیا ہے جن کی قمیت تقریباً 25 لاکھ سے 28 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔
پولیس کنٹرول روم سے ملی تفصیلات کے مطابق ڈنڈوری پولیس عملہ اینڈ فوڈ اینڈ ڈرگ آفیسر نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 10 لاکھ مالیت کی ٹرک نمبر کے اے 56، 3814 سے ممنوعہ کردہ پان، گٹکا مسالہ اور خوشبودار تمباکو سمیت پاوڈر بھی ضبط کیے گئے ہیں، جن کی کل مالیت 53 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔
اس معاملے میں ڈنڈوری پولیس نے اندراج نمبر 308/2020 کے تحت مختلف دفعات کا مقدمہ درج کیا ہے۔
اس معاملے میں فوڈ اینڈ ڈرگ آفیسر کو 'شیو لال جی پاٹل' نے شکایت درج کروائی اور بتایا کہ ٹرک ڈرائیور 'دتا رام لنگ جامدار' ساکن کرناٹک نے مذکورہ 53 لاکھ روپے کا سامان سلوامہ سے حاصل کیا اور ضلع ناسک کے پیٹھ کے راستے سے ہوتے ہوئے ناسک کی جانب جا رہا تھا۔