ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد گھاٹی دواخانے میں واقع مائیکرو بائیلوجی لیب نے آر ٹی، پی سی آر نمونوں کی جانچ کرنے کے معاملے میں ریاست میں پہلا مقام حاصل کیا۔ اورنگ آباد میں سب سے زیادہ آر ٹی پی سی آر نمونوں کی جانچ کی گئی، اورنگ آباد گھاٹی دواخانے میں واقع مائیکرو بائیلوجی لیب نے تین لاکھ نو ہزار ٹیسٹ کروانے کا ریکارڈ حاصل کیا۔
حکومت مہاراشٹر کی جانب سے سب سے زیادہ آر ٹی، پی سی آر ٹیسٹ کرنے والی ریاست کی پچیس لیبارٹریز کی فہرست جاری کی گئی تھی۔ اس فہرست میں اورنگ آباد کو اول مقام ملا ہے، یعنی اورنگ آباد شہر میں سب سے زیادہ آر ٹی، پی سی آر ٹیسٹ کیے گئے۔