مراٹھا ریزرویشن رابطہ کمیٹی نے ریزرویشن کمیٹی کے صدر اور سابق وزیراعلی اشوک چوہان کو کمیٹی کے صدارتی عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے رابطہ کمیٹی کا الزام ہیکہ اشوک چوہان ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اس لیے سپریم کورٹ میں معاملہ زیر التوا ہے۔
مراٹھا ریزرویشن سمنوئے سمیتی نے 17 اگست کو ریاست گیر سطح پر 'جاگرن آندولن' کرنے کا انتباہ دیا ہے اس کے علاوہ سمیتی ریاست کے تمام ارکان اسمبلی و ارکان پارلیمان کو مکتوب دے کر انھیں مراٹھا ریزرویشن کے تعلق سے نمائندگی کرنے کی اپیل کی ہے۔