اردو

urdu

مالیگاؤں: ایم ڈی ایف کی پہلی عوامی رابطہ آفس کا افتتاح

مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی پہلی عوامی رابطہ آفس کے افتتاح کے موقع پر اس کے صدر احتشام شیخ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ تعمیر و ترقی کے نام پر کئی طرح کی چیزیں ہو رہی ہیں، جس میں بے روزگاری، مزدوروں کا استحصال، معذوروں کا حق مارنا، بیواؤں کے فنڈز میں خرد برد، سینئر سٹیزنز کے لیے بنائے گئے منصوبوں کا غلط استعمال، بنیادی مسائل، ترقیاتی کاموں میں جاری بدعنوانیاں اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بنائے گئے بجٹ میں لوٹ مار شامل ہیں۔

By

Published : Feb 15, 2021, 8:40 AM IST

Published : Feb 15, 2021, 8:40 AM IST

Inauguration of MDF's first public relations office
مالیگاؤں: ایم ڈی ایف کی پہلی عوامی رابطہ آفس کا افتتاح

مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ شہر کے تعلیم یافتہ اور ترقی پسند نوجوانوں کی ایک تنظیم ہے، جو مسلسل عوامی اور بنیادی مسائل کو لیکر متحرک ہے۔ ایم ڈی ایف کی پہلی رابطہ آفس کا افتتاح مفتی احتشام شیخ اشاعتی کی دعا سے ہوا۔ بروز اتوار 14 فروری 2021 کو صبح گیارہ بجے محمد علی روڈ، کوالیٹی بیکری کے قریب میں اس کے دفتر کا قیام کیا گیا۔

دفتر کے قیام کی افتتاحی تقریب میں مہمانان خصوصی کے طور پر جمیل کرانتی، پروفیسر عبدالمجید صدیقی، شکیل تیراک، اعجاز شاہین، مقیم مینا نگری، ڈاکٹر عقیل شاہ، ظہیر انجینئر، سلیم انصاری (پیلا پھیٹا)، ڈاکٹر محب الرحمن، نفیس میتھا گروپ اور دیگر سماجی، تعلیمی و ملی شخصیات نے شرکت کیں۔

ویڈیو

اس تقریب میں مفتی احتشام شیخ اشاعتی (امام و خطیب مسجد ابوبکر صدیقؓ) نے موجودہ سماجی و سیاسی صورتحال پر قرآن اور حدیث کی روشنی میں گفتگو کی۔ موصوف نے کہا اخلاص اور نیک نیتی کے ساتھ کئے جانے والے فلاحی کام قابل ستائش ہیں۔ ایم ڈی ایف کے نوجوان روز اول سے اسی راستے پر چل رہے ہیں۔

پروفیسر عبدالمجید صدیقی (چیئرمین، سی سی آئی) نے ایم ڈی ایف کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی و سماجی رہنمائی کیلئے وہ ہمہ وقت تیار ہیں۔ نیز شہر میں تعلیمی رہنمائی کو لیکر ایم ڈی ایف اقدامات بھی شروع کرے۔

ظہیر انجینئر نے اپنے تجربات کی روشنی میں ایم ڈی ایف کے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر ترقی اس وقت کر سکتا ہے جب تک ایماندار اور مخلص لوگ شہر کی نمائندگی کریں گے۔ جب کارپوریشن میں اچھے کردار اور مضبوط ارادہ رکھنے والے نوجوان پہنچے گے۔ ایک جانب شہر بنیادی مسائل سے دوچار ہے اور دوسری جانب شہر تباہی و بربادی کی جانب گامزن ہے۔

مقیم مینانگری نے کہا کہ شہر میں سیاست برائے تنقید ہورہی ہے اور برائے اصلاح ہوتی تو تعلیم یافتہ نوجوانوں کو پہلو کرنے کی ضرورت نہیں تھی لیکن آج شہر کا ہر ترقی پسند فرد جان گیا ہے کہ کس طرح سیاسی جماعتیں اور کارپوریشن انتظامیہ مل بانٹ کر راج کر رہی ہے۔ نئی سوچ و فکر کے نوجوانوں کو کبھی بھی اس شعبہ میں موقع نہیں ملا. بلکہ مزدوروں سے لیکر تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کا مسلسل استحصال کیا جاتا رہا ہے۔

اس تقریب کے آخر میں مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے صدر احتشام شیخ نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی اب تک کی کارکردگی اور مستقبل کے عزائم کے بارے میں بتایا۔ انھوں نے کہا کہ مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی موجودگی کا احساس ذاتی مفادپرست لیڈران اور کارپوریشن مافیا کو ہوگیا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ انھیں ان کی زمہ داریاں یاد دلائی جائے۔ اس مقصد کو لیکر عوامی رابطہ آفس شروع کی جارہی ہے اور ہر وارڈ میں ایم ڈی ایف عوامی رابطہ آفس قائم کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details