سنیچر کو دوپہر بعد پھر سے شہر کا موسم تبدیل ہوا۔ ہلکی بارش و طوفاٸی ہوائیں چلنے لگی۔ آندھی نما ہواٶں کی وجہ سے پورے شہر میں گرد و غباد تھا۔ ایسے میں شہر کے مضافات میں واقع ہوٹل ایکتا جو کہ ممبٸی آگرہ ہائے وے پر واقع ہے۔ طوفانی ہواؤں کی زد میں آ کر ایک ہوٹل منہدم ہوگیا جس میں دب کر ایک شخص ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگٸے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مجلس اتحادالمسلمین کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسمعیل، صدر مجلس شمالی مہاراشٹر ڈاکٹر خالد پرویز جائے حادثہ پر پہنچے اور حالات کا جاٸزہ لیا۔
اس کے علاوہ ہوٹل مالک سے مل کر انھیں تسلی دی اور اللہ کی رضا میں ثابت قدم رہنے کی تلقین کی جائے۔ حادثہ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوٸے مجلس کے رکن اسمبلی نے کہا کہ یہ ایک حادثہ ہے اور حکومت تک نماٸندگی کر کے اس نقصان کی بھرپائی کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے بھی بھیڑ بھاڑ نہ کرنے، بلاوجہ ہائے وے پر جانے سے احتیاط اور چھٹیوں و فرصت کے لمحات کو اپنے اہل و عیال کے ساتھ گزارنے کی اپیل کی۔