ریاست بھر میں آج سے پہلے مرحلے کے تحت آٹھویں تا بارہویں جماعتوں کے لیے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس دوران طلبا و طالبات کا اسکولز میں روایتی انداز میں خیرمقدم کیا گیا اور ان کا پھولوں سے استقبال ہوا۔
مہاراشٹرا میں اسکولز دیڑھ سال بعد دوبارہ کھل گئے مہاراشٹر میں دیڑھ سال کے بعد آخر کار اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ اورنگ آباد سمیت ریاست بھر میں اسکولوں کو کھول دیا گیا تاہم احتیاطی اقدام کے تحت پہلے مرحلے میں صرف آٹھویں تا بارہویں جماعت کے طلبا کے لیے ہی اسکولز کو کھولا گیا۔
مہاراشٹرا میں اسکولز دیڑھ سال بعد دوبارہ کھل گئے اورنگ آباد شہر کے تقریباً 800 اسکولس کی انتظامیہ نے آج پہلے روز طلبا و طالبات کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ سرکاری اسکولوں میں روایتی انداز میں تُوتاری، نقارے بجاکر طلبا کا استقبال کیا گیا، اسی طرح ان کی آرتی بھی اتاری گئی۔
یہ بھی پڑھیں:اورنگ آباد: مولانا کلیم الدین صدیقی کی گرفتاری کے خلاف بند کامیاب
میونسپل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا ضوابط پر سختی سے عمل کرتے ہوئے اسکولز میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کیا گیا۔ اس سلسلہ میں انتظامیہ کی جانب سے تمام تیاریاں کی گئی ہیں۔