اردو

urdu

ETV Bharat / city

مہاراشٹر کے وزیر صحت کا اورنگ آباد دورہ - کورونا کیئر سینٹر پہنچ کر مشتبہ متاثرین سے بات چیت

کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے جس کو دیکھتے ہوئے مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے اورنگ آباد کا یک روزہ دورہ کیا۔

Maharashtra Health Minister visits Aurangabad
مہاراشٹر کے وزیر صحت کا اورنگ آباد دورہ

By

Published : May 13, 2020, 8:39 PM IST

اپنے یک روزہ دورے میں ریاستی وزیر نے ضلع کلکٹر آفس اور ڈیویژنل کمشنر آفس میں مراٹھواڑہ ریجن کے اعلی سرکاری حکام کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں اورنگ آباد شہر میں کورونا وبا کے مریضوں کی تعداد کے اسباب کا جائزہ لیا گیا۔

ویڈیو

اس کے علاوہ ریاستی وزیر نے اورنگ آباد شہر کی تاریخی جامع مسجد کے احاطے میں پہنچ کر سعید ہال کا معائنہ کیا۔ یہ ہال قرنطینہ مریضوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ ریاستی وزیر صحت نے قلعہ آرک کے کورونا کیئر سینٹر پہنچ کر مشتبہ متاثرین سے بات چیت کی اور ان کا حال جاننے کی کوشش کی۔

وزیر ٖصحت دورہ کرتے ہوئے

ریاستی وزیر راجیش ٹوپے نے اورنگ آباد کے کنٹونمنٹ علاقوں کا بھی جائزہ لیا۔ واضح رہے کہ اورنگ آباد شہر میں کورونا کے مثبت مریضوں کی تعداد چھ سو پچاس سے تجاوز کر گئی ہے اور کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر سترہ ہو چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details