ریاستِ مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں کورونا وبا کے معاملات میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے جس کو لے کر اورنگ آباد میں گیارہ مارچ سے چار اپریل تک جزوی لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا لیکن روزمرہ کی سبزی ترکاری کے لئے اورنگ آباد کی سب سے بڑی جادھو منڈی کو کھلا رکھنے کی مشروط اجازت دی گئی ہے لیکن لاک ڈاؤن کی خبر کے باعث لوگ منڈی نہیں پہنچ پا رہے ہیں اور چھوٹے تاجر کے نہ پہنچنے سے بھی منڈی میں تاجروں کو کافی نقصان ہو رہا ہے۔ ِاس کی وجہ سے چھوٹے تاجروں میں مایوسی ہے۔ اس دوران تقریباً دس ہزار چھوٹے کاروباریوں کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔
اورنگ آباد میں لاک ڈاؤن نافذ، جادھو منڈی کھلی رکھنے کی مشروط اجازت
تقریباً دس ہزار چھوٹے تاجروں کے کاروبار کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔
Aurangabad
انتظامیہ کے اس حکم کا چھوٹے تاجروں پر کیا اثر ہوگا، اس کے متعلق ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اورنگ آباد میں واقع جادھو منڈی میں تاجروں اور بازار سمیتی کے ذمہ داروں سے بات چیت کی۔