اردو

urdu

ETV Bharat / city

اورنگ آباد: مزدوروں کے لیے کھانے کا نظم - santosh wagh sarpanch

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھرمیں لاک ڈاؤن ہے، جس کے سبب روزگار سے محروم مزدور طبقہ بھوکے پیاسے اپنے آبائی گاؤں پیدل ہی سفر کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

متعلقہ تصویر
متعلقہ تصویر

By

Published : Apr 12, 2020, 10:54 AM IST

ریاست مہاراشٹر میں بھی بیرون ریاستوں سے روزگار کے لیے آئے لاکھوں مزدور قومی شاہراہ پر دیکھے گئے جو سینکڑوں میل کا سفر طئے کرکے اپنے گھروں کو پیدل جانے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ تصویر

لیکن اورنگ آباد کے مضافات میں اتر پردیش اور بہار سے تعلق رکھنے والے ایک درجن سے زیادہ مزدوروں کے ساتھ معاملہ کچھ مختلف ہے۔

اورنگ آباد سے پندرہ کلومیٹر فاصلے پر واقع چوکا گاؤں میں پھنسے سترہ سے زائد یوپی بہار کے مزدوروں کے حالات انتہائی خراب ہیں۔

متعلقہ تصویر

ان مزدوروں کو پانچ مہینے سے مزدوری نہیں ملی ہے، تین مہینے سے کام بند پڑا ہے اور مزدوری دینے کا وعدہ کرکے ٹھیکیدار غائب ہوگیا ہے۔

اسی دوران کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن کا اعلان ان مزدروں کے لیے کسی عتاب سے کم نہیں تھا، تاہم چوکا گاؤں کے سرپنچ اور گاؤں والوں نے ان مزدوروں کے نہ صرف کھانے پینے کا انتظام کیا بلکہ انھیں تمام ضروری اشیا بھی فراہم کرادیں۔

چوکا گاؤں کے سرپنچ اور گاؤں والوں نے کیا مزدوروں کے کھانے پینے کا انتظام

گاؤں والوں نے انھیں تاکید کی ہے کہ حالات بہتر ہونے تک وہ گاؤں نہ چھوڑیں اور تب تک گاؤں کے سرپنچ اور گاؤں والوں کی جانب سے ان کی پوری مدد کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details