اورنگ آباد شہر میں مایہ ناز ادیب و ناول نگار منشی پریم چند کی یاد میں ایک ادبی نشست ہوئی۔ اس ادبی نشست میں نوجوان افسانہ نگاروں نے اپنے افسانے پیش کیے۔
انجمن اہل قلم کے بینر کے تحت ہوئی اس نشست میں نوجوانوں نے جدید تقاضوں اور معاشرے میں اس کے اثرات پر ادبی انداز میں روشنی ڈالی۔