اردو

urdu

ETV Bharat / city

اورنگ آباد میں بڑے پیمانے پر چرس ضبط - ڈرائیور سمیت افراد کو گرفتار

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں پولیس کے ذریعہ ایک کروڑ کی چرس ضبط کی گئی ہے۔ اسکارپیو گاڑی میں ممبئی سے اورنگ آباد لائی جا رہی چرس کے معاملے میں پولیس نے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

Large scale hashish seized in Aurangabad
اورنگ آباد میں بڑے پیمانے پر چرس ضبط

By

Published : Oct 1, 2020, 8:58 PM IST

اورنگ آباد میں منشیات کی لعنت میں ملوث ایک گروہ کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔ پولیس نے تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کی چرس اور دیگر اشیا ضبط کی ہے۔ اس سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ویڈیو

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک اسکارپیو گاڑی میں منشیات اورنگ آباد شہر میں لانے کی اطلاع ملی تھی، جس کی بنیاد پر کارروائی کی گئی اور ڈرائیور سمیت دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔

مہاراشٹر پولیس

ملزمین کے قبضے سے بڑے پیمانے پر چرس۔افیم ضبط کی گئی ہے، اس معاملے میں ایک مقامی کارپوریٹر کے ملوث ہونے کا قیاس کیا جا رہا ہے لیکن پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی۔ ملزمین کو تین دن کی پولیس کسٹڈی ملی ہے۔ پولیس اس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details