ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد کے مضافاتی علاقے سعیدہ کالونی میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ مقامی لوگ پچھلے تیس سال سے پانی، سڑک اور ڈرینج کے مسائل سے دوچار ہورہے ہیں۔
اورنگ آباد کے جٹواڑہ روڈ پر واقع مضافاتی علاقے سعیدہ کالونی اور اطراف و اکناف کی بستیوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، سعیدہ کالونی کے باشندے سڑک، بجلی، پانی اور ڈرینج کی سہولیات کا مطالبہ کرتے کرتے تھک چکے ہیں۔
اورنگ آباد کے مضافاتی علاقے میں بنیادی سہولیات کا فقدان پچھلے تیس سال سے وہ ان مسائل کا سامنا کررہے ہیں، شیوسینا رکن اسمبلی پردیپ جیسوال نے سعیدہ کالونی اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں کے مسائل جاننے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وبا کے دوران تعلیمی اداروں کے وجود پر سوالیہ نشان
اس موقع پر شیوسینا ایم ایل اے نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ چند مہینوں میں سعیدہ کالونی کا ڈرینج کا مسئلہ حل کردیا جائے گا۔