اردو

urdu

ETV Bharat / city

مہاراشٹر پولیس بھرتی اعلان کے بعد مفت تربیت دینے کا اعلان - اورنگ آباد کے رکن پارلمینٹ امتیاز جلیل

مہاراشٹر پولیس کی جانب سے مہا پولیس بھرتی اعلان کے بعد اورنگ آباد کے رکن پارلمینٹ امتیاز جلیل نے خواہشمند امیدواروں کے لیے مفت تربیت دینے کا اعلان کیا ہے۔

imteyaz jaleel announces free training after recruitment in maharashtra police
مہاراشٹر پولیس بھرتی اعلان کے بعد مفت تربیت دینے کا اعلان

By

Published : Nov 5, 2020, 3:51 PM IST

ریاست مہاراشٹر پولیس کی جانب سے مہا پولیس بھرتی کے اعلان کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے ہزاروں امیدواروں کو سرکاری ملازمت ملنے کا امکان ہے۔

مہاراشٹر پولیس بھرتی اعلان کے بعد مفت تربیت دینے کا اعلان

مہا پولیس میں تقرری کے اعلان کے بعد ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں رکن پارلمینٹ امتیاز جلیل کی جانب سے خواہشمند امیدواروں کے لیے مفت تربیت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

امتیاز جلیل کے مفت تربیتی اعلان کے بعد سینکڑوں امیداروں کا ہجوم رکن پارلیمنٹ کے دفتر میں پہنچ کر پیشگی کاروائی کرارہے ہیں، امیدواروں کو پہلے مفت تربیت کے لیے ایک تحریری امتحان پاس کرنا ہوگا جس کے بعد ہی مفت تربیت دی جائیگی۔

پولیس بھرتی سے قبل دی جانے والی تربیت مکمل طور سے مفت رہے گی، خواہشمند امیدواروں کو مفت تربیت کی سہولت ملنے کی وجہ سے ان میں کافی جوش وخروش ہے اور انھوں نے امتیاز جلیل کے اس قدم کی تعریف کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details