اورنگ آباد:حالیہ دنوں مہاراشٹر میں مسلمانوں کے لئے پانچ فیصد ریزرویشن کے مطالبہ Demand Reservation for Muslim in Maharashtra پر ترنگا ریلی نکالنے والی ایم آئی ایم نے کہا ہے کہ اگر مسلمانوں کو صوبے میں 5 فیصد ریزرویشن دیا جاتا ہے تو وہ آنے والے وقت میں میونسپل کارپوریشن Municipal Corporation Election Maharashtra اور لوکل باڈی کا انتخابات نہیں لڑے گی۔ اورنگ آباد میں مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل Imtiyaz Jaleel نے پریس کانفرنس کر کے یہ اعلان کیا ہے کہ اگر مسلمانوں کو مہاراشٹر میں پانچ فیصد ریزرویشن فراہم Demand Five percent Reservation for Muslim in Maharashtra کیا گیا تو ایم آئی ایم آنے والے میونسپل کارپوریشن اور لوکل باڈی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔
اس موقع پر ایم آئی ایم کی جانب سے ایک ویڈیو کلپ Video Clip دکھائی گئی۔Demand for Reservation for Muslims by AIMIM۔ جس میں مسلم ریزرویشن کے لیے آواز اٹھانے والے سیاسی لیڈروں کے بیانات کو دکھایا گیا اور یہ الزام عائد کیا گیا کہ مسلمانوں کی خیر خواہی کا دم بھرنے والے سیاسی لیڈران آج کیوں خاموش ہیں؟
رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے کہا کہ مسلمانوں کو ان کا جائز حق دلانے کے لیے ایم آئی ایم ریاستی کابینہ کے سرمائی اجلاس میں خاموش نہیں بیٹھے گی بلکہ پوری شدت سے ریزرویشن کی مانگ کو اٹھائے گی۔