اردو زبان کے تعلق سے مہاراشٹر اسٹیٹ ہائر سیکنڈری بورڈ کتنا سنجیدہ ہے، اس کی تازہ مثال سامنے آئی ہے۔ ریاست میں بارہویں جماعت کے امتحانات جاری ہیں، ڈاکٹر ذاکر حسین اردو جونیئر کالج کے ایم سی وی سی کورس کے طلبا بھی امتحانات دے رہے ہیں۔ گذشتہ روز جنرل فاؤنڈیشن کورس کا پرچہ تھا۔ طلبا کا کہنا ہے کہ انہیں اردو میں سوالیہ پرچہ دینے کے بجائے انگریزی کا سوالیہ پرچہ دیا گیا۔ جب اردو کا سوالیہ پرچہ طلب کیا گیا تو طلبا کو پولیس کے حوالے کرنے کی دھمکی دی گئی۔
مہاراشٹر اسٹیٹ ایچ ایس سی بورڈ اردو زبان کے لیے کتنا سنجیدہ؟ - ڈاکٹر ذاکر حسین اردو جونیئر کالج
مہاراشٹر اسٹیٹ ایچ ایس سی بورڈ کے بارہویں کے امتحانات جاری ہیں، اس امتحانات میں طلبا کا الزام ہے کہ انہیں اردو میں سوالیہ پرچہ دینے کے بجائے انگریزی میں پرچہ دیا گیا۔
![مہاراشٹر اسٹیٹ ایچ ایس سی بورڈ اردو زبان کے لیے کتنا سنجیدہ؟ How serious is the Maharashtra State HSC board for Urdu language?](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6219355-85-6219355-1582786435999.jpg)
مہاراشٹر اسٹیٹ ایچ ایس سی بورڈ اردو زبان کے لیے کتنا سنجیدہ؟
مہاراشٹر اسٹیٹ ایچ ایس سی بورڈ اردو زبان کے لیے کتنا سنجیدہ؟
اس معاملے میں چند طلبا نے ایم آئی ایم رکن پارلیمان امتیاز جلیل کو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا۔ امتیاز جلیل نے ریاستی بورڈ کے اقدام پر حیرانی کا اظہار کیا اور طلبا کا دوبارہ امتحان لینے پر زور دیا۔ امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس تعلق سے بورڈ سکریٹری کو فوری اقدام کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Last Updated : Mar 2, 2020, 5:54 PM IST