اے ایم یو کے سابق طلباء لیڈر شرجیل عثمانی کے خلاف مہاراشٹر کے جالنہ ضلع میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ یہ ایف آئی آر ہندو جن جاگرن منچ کی شکایت پر درج کی گئی ہے۔
اے ایم یو سابق طلباء لیڈر شرجیل عثمانی کے خلاف ایف آئی آر درج - Complainant Ram Das Ambhore
ریاست مہاراشٹر کے جالنہ ضلع کی عنبڑ پولیس اسٹیشن میں اے ایم یو سابق طلباء لیڈر شرجیل عثمانی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ شرجیل عثمانی پر ٹویٹر پراکثریتی طبقے کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
اے ایم یو سابق طلباء لیڈر شرجیل عثمانی کے خلاف ایف آئی آر درج
شکایت کنندہ رام داس امبھورے نے شرجیل پر الزام عائد کیا کہ شرجیل نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اکثریتی طبقے کے مذہبی جذبات مجروح کرنے والا مواد پوسٹ کیا ہے، جس سے ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ اس شکایت پر عنبڑ پولیس اسٹیشن میں ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 295A کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی یلغار پریشد میں اشتعال انگیز تقریر پر شرجیل عثمانی کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا۔